سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریں30 اگست کو افغانستان میں طالبان نے ہزارہ نسلی برادری کے 13...

30 اگست کو افغانستان میں طالبان نے ہزارہ نسلی برادری کے 13 ارکان کو ہلاک کر دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے نگراں بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں معزول افغان حکومت کی افواج کے 11 اہل کاروں سمیت، دو عام شہری اور ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ماورائے عدالت سزائے موت کا یہ واقع شمالی صوبہ دایکندی کے خضر ضلع میں واقع کھور نامی گاؤں میں پیش آیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ہلاکتوں کے واقعے کے بعد تصاویر اور ویڈیو ثبوت کی مدد سے اس کی تصدیق کی گئی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طالبان بدلہ لینے کی نوعیت کا یہ ظالمانہ طریقہ کار فوری طور پر بند کریں۔

رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشل کے سیکرٹری جنرل، ایگنیس کلامرد نے کہا ہے کہ ‘ایسے بے رحمانہ سزائے موت کے واقعات اس بات کا ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ طالبان اُسی ڈگر پر چل پڑے ہیں جیسا کہ افغانستان پر ماضی کی اپنی حکمرانی کے دور میں ان کا طریقہ رہا ہے”۔

ایمنسٹی کی رپورٹ میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ طالبان کہتے ہیں کہ وہ گزشتہ حکومت کے سابق اہل کاروں کو ہدف نہیں بنا رہے ہیں، لیکن ان ہلاکتوں سے ان کے دعوؤں کی قلعی کھل جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ہزارہ کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے، جن کی ملک میں اچھی خاصی تعداد آباد ہے۔

اسلام نواز طالبان گروپ پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ 1996 سے 2001ء کے دوران افغانستان پر اپنے پچھلے دور حکومت کے دوران وہ نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے پر ظلم ڈھایا کرتے تھے۔ خواتین کو روزمرہ زندگی میں کام کاج کی اجازت نہیں تھی، جب کہ بچیوں کو تعلیم کے حصول سے دور رکھا جاتا تھا۔

لیکن اگست کے وسط میں پھر سے اقتدار میں آنے کے بعد اس قدامت پسند گروپ نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ تمام افغان باشندوں کے حقوق کا یکساں تحفظ کیا جائے گا، جس ضمن میں انھوں نے تمام شہریوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا، جن میں مغربی حمایت یافتہ معزول حکومت سے منسلک افراد بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی برادری طالبان کی حکمرانی تسلیم کرنے کے مطالبات کو نظرانداز کرتی آئی ہے یہ کہتے ہوئے کہ وہ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ انسانی حقوق کے تحفظ کی ان کی یقین دہانی پر واقعی کس قدر عمل درآمد کیا جاتا ہے، جن میں خصوصی طور پر خواتین کے حقوق شامل ہیں، اور کیا وہ جامع سیاسی حکومت بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز