چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریں31 مارچ سندھی قوم کے لیے تاریخ ساز اور تجدیدِ عہدِ وفا...

31 مارچ سندھی قوم کے لیے تاریخ ساز اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے:ایس آر اے

حیدر آباد (ہمگام نیوز) سندھودیش کی آزادی کیلئے مسلح تنظیم ایس آر اے کمانڈر شاہ عنایت نے 31 مارچ یومِ سندھودیش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” آج کا دن سندھی قوم کے لیے تاریخ ساز اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے ، جس دن پر سائیں جی ایم سید نے جدید قوم دوستی کی بنیاد پر سندھودیش کاواضح اعلان کرتے ہوئے سندھی قوم اور ساری دنیا کے سامنے واضح کیا تھا کہ ” سندھ کے رہنے والے زبان، کلچر، تاریخی روایات، سیاسی اور معاشی بنیادوں پر جداگانہ قوم ہیں اور تاریخی قوم کی حیثیت سے سیاسی، اقتصادی، کلچرل آزادی، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے فیصلے خود کرنے کے حقدار ہیں ۔ جس کے لیے سندھی قوم کو سندھودیش کی حاصلات کے لیے آگے آ کر جدوجہد کرنی چاہیے ۔

سندھودیش برِصغیر میں ہزاروں سالوں سے ایک جداگانہ تاریخی وطن رہا ہے اور ساری دنیا کے دوسرے آزاد ممالک کی طرح اُسے بھی اپنے آزاد فیصلے کرنے کا مکمل حق حاصل ہے ۔

یہی سبب ہے کہ 31 مارچ سنہ 1972 کو سائیں جی ایم سید نے پاکستان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر سندھودیش کی مکمل آزادی کا اعلان کیا تھا۔

ایس آر اے کمانڈر نے مزید کہا کہ آج کے حالات میں سندھی قوم سندھ وطن پر قابض پنجابی سامراج، نوآبادکاری، وسائل کی لوٹ مار، سی پیک اور مذہبی انتہاپسندی سمیت موجود سارے حملوں اور خطروں کو فقط سائیں جی ایم سید کے قومی آزادی والے فکر اور فلسفے سے لیس ہو کر دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔

اس لیے سب سندھی مل کر آج یومِ سندھودیش کے دن کو تجدیدِ عہدِ وفا کا دن کر کے منائیں اور یہ عزم کریں کہ رہبرِ سندھ سائیں جی ایم سید کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے آزاد ، خودمختیار ، سیکیولر اور جمہوری ریاست سندھودیش کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اور اپنی ساری صلاحتیں اور توانائیاں سندھودیش کی آزادی کی جدوجہد کو تیز کرنے کے لیئے وقف کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز