سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسری لنکا میں ایرانی شرانگیزی،اور ہندوستانیوں کی تشویش : ہمگام رپورٹ

سری لنکا میں ایرانی شرانگیزی،اور ہندوستانیوں کی تشویش : ہمگام رپورٹ

ہندوستان میں حکمران جماعت بی جے پی کی معروف سیاسی رہنما سبرامینائن سوامی نے سماجی رابطے ٹوئٹر پرکہا ہےکہ ’’ سری لنکا میں تامل رہنماوں جن میں دیہی سطح پر ایک وزیر تعلیم اور دوسرا ایک رکن پارلیمنٹ اور توندامان کے صاحبزادے نے انہیں آج صبح فون پر بتایا ہے کہ سری لنکا میں حالیہ دور میں ہوئے دہشت گرد حملے میں شیعہ مسلمانوں میں ایران کی اثر و رسوخ کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔‘‘

یاد رہے ایران خطے میں خاص کر مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی سے پراکسی اور فرقہ وارانہ مذہبی گروپس کی پشت پناہی کررہی ہیں،
امریکہ اور اس کے اتحادی بشمول خلیجی عرب ممالک ایران کی خطے میں اس خطرناک کھیل کو روکنے کے لئے متحد ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران کی دہشت گرد ادارے افغانستان کی شورش میں براہ راست ملوث ہے، افغان حکام اور نیٹو نے ایران کی جانب سے طالبان کو دیئے جانےوالے اسلحہ کے شواہد بھی ذرائع ابلاغ پر دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ تہران خطے کی امن کو تہہ و بالا کرنے میں ملوث ہے۔
رواں ماہ کندھار میں افغان حکام نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ پکڑی تھی جس میں ایرانی ساخت کے تباہی پھیلانے والے میزائل بھی شامل تھے۔

اب سری لنکا میں دہشت گردی کے پیچھے ایران کے ہاتھ کا ہونا خطے میں ہندوستان کے لئے ایک اور چیلنج ثابت ہوا ہے، کیونکہ ہندوستان اس سے قبل ایران بابت ایک نرم پالیسی اپنائی ہوئی تھی ، سری لنکا میں ایرانی اثر رسوخ کا بڑھ جانا اس بات کی جانب دلالت کرتی ہے کہ اب ہندوستان بھی ایرانی پراکسی وار سے زیادہ دیر تک محفوظ نہیں رہ سکتا۔
یاد رہے ایران کے رہبر اعلیٰ خمینی اور ان کے کٹر ملا رجیم نے کشمیر کی قانونی،سیاسی اور ہر طرح کی کمک کا پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہیں ، ایران کی جانب سے کمشیر میں ایک یونیورسٹی میں کمشیر کی حمایت میں ایک پروگرام کے تحت پمفلٹس بھی تقسیم ہوئے تھے۔ جبکہ حال ہی مکہ معظمہ میں ہونے والےعرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں خطے میں ایرانی مداخلت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے آخر میں جاری کردہ اعلامیے میں ایرانی مداخلت کے خلاف مشترکہ کوششیں‌ جاری رکھنے سے اتفاق کیا گیا۔اعلامیے میں شام کے بحران میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی گئی اور شام کی وحدت اور خود مختاری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اعلامیے میں متحدہ عرب امارات کے تین جزیروں‌ پر ایران کے غاصبانہ قبضے کی بھی مذمت کی گئی۔ ایران کی طرف سے بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت، دہشت گرد گروپس کی سرپرستی، عرب ممالک پر بیلسٹک میزائل حملوں اور یمن کے حوثی باغیوں‌ کی طرف سے سعودی عرب پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔نہوں‌ نے ایران کی دہشت گردانہ سرگرمیوں، خطے اور عالمی امن کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کے سدباب پر زور دیا۔اجلاس سے خطاب میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ تمام عرب ممالک کے مفادات ایک ہیں اور ہم تمام عرب بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے مفادات کا دفاع کریں‌ گے۔ اُنہوں‌ نے کہا کہ عرب لیگ کا اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب ہمیں ایک موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔عراق کے صدر برہم صالح نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی عراق کی سلامتی کے مترادف ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ ایران کی طرف سے خلیج کی سلامتی کو نقصان پہنچانا عرب اور مسلمان ممالک کی سلامتی کو گزند پہنچانے کے مترادف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز