سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںپنجگور:بلوچ مزاحمتکاروں کا پولیس اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملے میں فائرنگ کا...

پنجگور:بلوچ مزاحمتکاروں کا پولیس اور ڈیتھ اسکواڈ پر حملے میں فائرنگ کا تبادلہ

پنجگور(ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور وشبود میں مسلح بلوچ مزاحمتکاروں اور مقامی پولیس کے ساتھ دوطرفہ جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے ساتھ پاکستانی خفیہ ایجنسی بدنام زمانہ (ISI) کے حمایتی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے مہرالللہ عرف مہرو بھی ان کے ہمراہ تھا۔یاد رہے پاکستانی فوج کی طرف سے  غیر مسلح بلوچ نوجوانوں کے کرایہ کی قاتل مہرالللہ عرف مہرو نے کئی دفعہ بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کے سامنے رکاوٹ بننے کی کوشش کی ہے۔جن پر بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے ان پر کئی دفعہ جان لیوا حملے ہوچکے ہیں ، جن میں وہ خود بال بال بچ گئے تھے۔جبکہ گزشتہ روز کے دو طرفہ جھڑپ میں دونوں اطراف سے نقصانات کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔یاد رہے گزشتہ ماہ 15 اپریل کو بلوچ آزادی پسند سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے اس کارندے کی ٹھکانے پر حملہ کرکے ان کے دو اہم کارندے ناصر ولد محبوب سکنہ وشبود اور مالک سکنہ مشکے کو ہلاک کرکے ان کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز