Homeخبریں36انچ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ پنجاب بھر کے صنعتی،گھریلو...

36انچ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ پنجاب بھر کے صنعتی،گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند

رحیم یار خان (ہمگام نیوز) میڈیا اطلاعات کے مطابق پنجاب رحیم یارخان میں رات گئے بلوچ سرمچاروں نے 36 انچ قطرکی زیرزمین سوئی نادرن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑادیا جس سے قادر پور، صادق آباد اور ملتان کو گیس کی سپلائی معطل اور پنجاب کی تمام صنعتوں، کھاد کارخانوں اور پاور سیکٹر کو گیس کی سپلائی مکمل بند کردی گئی۔رحیم یار خان میں رات گئے 36 انچ قطر کی زیرِ زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔پائپ لائن تباہ ہونے سے پنجاب بھر کے صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی بند ہوگئی ، وہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔پائپ لائن میں آگ لگنے سے قریبی گنے کی فصل اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔پائپ لائن تباہ ہونے سے پنجاب بھر کے صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی بند، جس سے لاکھوں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیاصادق آباد کے قریب گیس پائپ لائن کو بلوچ مزاحمتکاروں نے دھماکے سے اڑائے جانے کے بعد پنجاب میں گیس کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بلوچ سرمچاروں نے صادق آباد کے علاقے بھونگ کے قریب دھماکے سے اڑادیا۔ بڑی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد گیس اتنی شدت سے پھیل گئی کہ آگ لگنے سے گنے کے کھیت اور باغات بھی جل گئے۔آگ پر فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے سات گھنٹے بعد بمشکل سے قابو پالیا۔ ترجمان سوئی نادرن کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 2 بج کر 40 منٹ پر یہ واقعہ پیش آیا۔سوئی گیس نادرن لیمٹڈ کمپنی انتظامیہ کے محمد شعیب کے مطابق 2002 سے ابتک گیس پائپ لائنز کو 40 سے 50 بار دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی گیس پائپ لائنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی لیکن اسے سرکاری فورسزنے بروقت ناکام بنایا تھا۔

Exit mobile version