دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںخضدار. بلوچ فرزند چھ سال بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

خضدار. بلوچ فرزند چھ سال بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

خضدار (ہمگام نیوز ) خضدار سے لاپتہ بلوچ فرزند چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکیں 27 مارچ 2009 کو خضدار سے خفیہ اداروں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ فرزند کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ تاحال لاپتہ ہے۔ 27 مارچ 2015 کو انھیں 6 سال کا طویل عرصہ مکمل ہورہا ہے لیکن تاحال اُنکے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ زندہ ہے یا شہید کردئیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ، حکومتی و عدالتیں کمیشنز،انسانی حقوق و اقوام متحدہ کے نمائندوں کی کوششوں کے باوجود لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوسکے۔ گزشتہ سال توتک سے اجتماعی قبروں سے لاشوں کی برآمدگی نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو مزید کرب و ازیت میں مبتلا اور اُنکے خدشات میں مزید اضافہ کرچکی ہیں۔ لاپتہ فرزندوں کے لواحقین نے عالمی اداروں، انسانی حقوق کے تنظیموں، بیرون ممالک میں مقیم بلوچ کارکنوں سے لاپتہ بلوچ اسیران کے بازیابی کے لئے کردار ادا کرنے اورکمپین چلانے کی بھر پور اپیل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز