کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 14 مہینوں سے پاکستانی ٹارچر سیل میں قابض فوج کے ہاتھوں اذیتیں سہنے والے بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی مل سے 14 مہینے قبل قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ضیاءالحق ولد میر امام بخش بازیاب ہوگئے جن کو 20 اکتوبر2018 کے دن نووشکی سے گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا تھا۔
جبری گمشدگی کے شکار بلوچوں کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے بھی ضیاء الحق کی بازیابی کی تصدیق کردی۔