خضدار/ ژوب/گڈانی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے روڑ حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے وڈھ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر اورناچ کراس کے مقام پر ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم میں موٹر سائیکل سوار تاج محمد ولد امام بخش قوم قاسیروہ سکنہ باغبانہ شدید زخمی ہوا جنہیں زخمی حالت میں وڈھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
گزشتہ روز ژوب نیشنل ہائی وے قلعہ شیرک کے قریب دو گاڑیوں میں ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
کراچی سے گڈانی پکنک منانے آنے والی بس راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے 7 خواتین و 3 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے افراد کی شناخت غربین گوس ولد یاریس گوس، دینگل ولد شریف عمر، مہک بنت منیر عمر 19 سال، امیرہ بنت سلام عمر 16 سال، دعا بنت نوید عمر 4 سال، سنیہا بنت نوید عمر 3 سال، نوید ولد شبیر عمر 30 سال، مسکان ولد منیر عمر 20 سال، انس ولد صفر اگٹس عمر 15 سال، امان ولد تھومس اگٹس عمر 20 سال ، ارسلان ولد سدرک عمر 19 سال، ناظم ولد سرور عمر 30 سال، انجم ولد صبح عمر 34 سال، آسیہ بنت جاوید عمر 44 سال، سحرش بنت پرویز عمر 29 سال، ہمراہ ولد سالار عمر 25 سال، اظراء بنت عمس عمر 50 سال کے نام سے ہوئی ہے۔