سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںپنجاب میں بلوچ نوجوان منظور کے قتل کے خلاف بیسیمہ میں احتجاج

پنجاب میں بلوچ نوجوان منظور کے قتل کے خلاف بیسیمہ میں احتجاج

 

بیسیمہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بیسیمہ میں بلوچ نوجوان منظور احمد عیسی زئی کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد نوجوانان عیسی زئی، سول سوسائٹی اور دوسری سماجی و طلبہ تنظیموں نے بیسیمہ میں پنجاب میں قتل بلوچ نوجوان منظور بلوچ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جہاں بہت سے لوگوں نے احتجاج میں شرکت کی۔ ریلی خاران روڑ سے شروع ہوکر بیسیمہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

احتجاج میں مظاہرین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور منظور بلوچ کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے، مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ منظور بلوچ کا قتل ایک شرمناک عمل ہے۔ پنجاب نے عید کے تحفے میں بلوچستان کو لاش بھیج دی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ منظور کے گرفتار قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز