Homeخبریںامریکی کے ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

امریکی کے ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرینگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے ریاست نیواڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب امریکی حلقے صدارتی انتخابات کے نتائج شمار کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منگل کو لاس ویگاس کے نزدیک واقع شہر ہینڈرسن میں پیش آیا۔ پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو اسے وہاں فائرنگ سے زخمی دو افراد اور ایک مسلح شخص ملا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس نے مذکورہ افراد دونوں افراد پر فائرنگ کی۔ پولیس نے مسلح شخص کے ساتھ رابطے کی کوشش کی مگر وہ اسے ہھتیار پھینک دینے پر قائل نہیں کر سکی اور اس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

مقامی پولیس کے سربراہ نے واقعے کے اختتام کے بعد 4 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ ان میں مشتبہ مسلح شخص بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ علاوہ ازیں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version