چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںپاکستان نے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کی حمایت کردی

پاکستان نے ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کی حمایت کردی

بیجنگ (ہمگام نیوز) چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان سنکیانگ صوبہ میں چین کی مکمّل حمایت کرتا ہے۔

انہوں یہ بھی کہا کہ مجھ سمیت تقریبا 21 ممالک کے 30 سفارت کاروں پر مشتمل وفد نے ایغور خودمختار صوبہ سنکیانگ کا دورہء کیا۔معین الحق نے اسلامی مرکز ارمچی اور مسجد کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ جگہ کے امام کی بریفنگ کے بعد بہت خوشی ہوئی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین میں مکمّل مذہبی آزادی ہے اور یہ چینی آئین میں بھی شامل ہے جو ایک ہم حصہ ہے۔ میرے خیال میں اس چیز کو باہر کے بہت سے لوگ سمجھتے نہیں ہیں اور وہ مذہب اور اقلیتوں کے ساتھ سلوک کے بارے میں چین کے خلاف سازش کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے عالمی سطح پر انسانی حقوق سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ چین سنکیانگ کے مغربی علاقے میں اپنی زیادہ تر مسلم ایغور اقلیت کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز