دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریں5 سال قبل جبری گُمشدگی کے شکار عبدالشکور بنگلزئی کو بازیاب کیا...

5 سال قبل جبری گُمشدگی کے شکار عبدالشکور بنگلزئی کو بازیاب کیا جائے: والدہ کی اپیل

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 5 سال قبل مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گُمشدگی کے شکار بننے کے بعد لاپتہ ہونے والے عبدالشکور ولد فتح علی بنگلزئی کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کی اپیل کردی۔

عبدالشکور بنگلزئی کی والدہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے عبدالشکور کو 19 اپریل 2016 میں جبری گُمشدگی کا شکار بنا کر لاپتہ کردیا گیا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

عبدالشکوربنگلزئی کی والدہ نے مزید کہا کہ اگر ان کے بیٹے پر کوئی الزام ہے تو ان پر فرد جرم عائد کرکے عدالت میں پیش کرکے مقدمہ چلایا جائے مگر اس طرح بغیر کوئی عدالتی کاروائی کے کسی کو غائب رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے جس کی ملکی اور بین الاقوامی قوانین میں کوئی اجازت موجود نہیں۔

انہوں نے آخر تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک زندہ انسان کو کال کوٹھڑیوں کی تاریکیوں سے نکالنے اور زندگی کی روشنیاں لوٹانے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز