جمعه, فبروري 21, 2025
Homeخبریں5733 ویں دن بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی...

5733 ویں دن بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاج جاری

شال:(ہمگام نیوز) جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5733 دن ہو گئے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی کونسلر غلام رسول مینگل، منظور احمد بلوچ اور خواتین نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے جبری گمشدگی کی ریاستی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہر اور گاؤں میں لاپتہ افراد کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ یہاں کے لوگ اپنے بنیادی حقوق نہیں بلکہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ 2002 سے جاری ہے اور آج بھی شدت کے ساتھ برقرار ہے۔ مہینوں کے اندر ہزاروں بلوچوں کو لاپتہ کیا گیا، اور مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف بلوچ قوم کو ہر سطح پر آواز بلند کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز