سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریں6 سال سے جبری طور پر لاپتہ بھائی عظیم دوست کو بازیاب...

6 سال سے جبری طور پر لاپتہ بھائی عظیم دوست کو بازیاب کریں۔ ہمشیرہ کی اپیل

گوادر(ہمگام نیوز) سال 2015 سے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ عظیم دوست کی بہن نے اپنے بھائی کی بازیابی کے لیے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو 3 جولائی 2015 کو گوادر سے اغوا کرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کیا گیا اور ان کی گمشدگی کو 6 سال پورے ہونے کے باوجود وہ بازیاب نہیں ہوسکے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے جس اذیت سے یہ 6 سال گزارے ہیں اس کا اندازہ صرف انھیں ہوگا جن پر یہ گزری ہے۔

پاکستانی حکام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ’ بہن حسیبہ‘ کے دونوں بھائیوں کو رہا کرکے انھیں اس اذیت سے نکالا گیا، آپ لوگوں کو خدا کا واسطہ میرے بھائی کو بھی رہا کردیں۔

یاد رہے عظیم ولد دوست محمد کو 3 جولائی 2015 کو ٹی ٹی سی کالونی گوادر سے قابض پاکستانی فوج نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا جن کی جبری گمشدگی کو رواں سال 6 سال مکمل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز