سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریں6 سال سے لاپتہ خاران کے رہائشی سید محمود شاہ کے فیملی...

6 سال سے لاپتہ خاران کے رہائشی سید محمود شاہ کے فیملی کی اپیل

 

خاران(ہمگام نیوز) 6 سال سے لاپتہ خاران ( مسکان قلات ) سے تعلق رکھنے والے سید محمود شاہ ولد سید کشمیر جسے 10 اگست 2014 کو قابض پاکستان کے خفیہ اداروں اور فوج کے اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران ( مسکان قلات ) سے اغوا کیا تھا جو تاحال بازیاب نہ ہو سکا۔

سید محمود شاہ کے خاندان نے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سید محمود شاہ کی بازیابی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ سید محمود شاہ کی فیملی سالوں سے جس اذیت کو برداشت کرتے آرہے ہیں وہ اذیت ختم ہو جائے اور وہ ایک بار پھر سکون سے زندگی گزار سکیں۔

یاد رہے کہ سید محمود شاہ کیساتھ فورسز نے بابو حسن اور عارف بلوچ کو بھی زبردستی لاپتہ کیا تھا عارف بلوچ چند دن پہلے بازیاب ہوئے تھے جبکہ بابو حسن تا حال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز