خضدار (ہمگام نیوز) خضدار سے 6 سال قبل لاپتہ ہونے والے عنایت اللہ عرف چنگیز بلوچ جن کو قابض ریاستی فورسز سمیت ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ان کے آبائی علاقہ خضدار سے اغواء کیا تھا جو تاحال ریاستی عقوبت خانوں میں اذیت برداشت کر رہا ہے۔
حضدار سے تعلق رکھنے والا عنایت اللہ عرف چنگیز بلوچ کے بھائی نعمت اللہ بلوچ نے تمام عالمی اور ملکی سطح پر انسانی حقوق کے پرچار کرنے والے دعویداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے 6 سال سے لاپتہ بھائی عنایت اللہ عرف چنگیزبلوچ کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔