کراچی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 6 ماہ پہلے پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہوکر لاپتہ ہونے والے منصور جو یو کو کراچی میں منظر عام پر لایا گیا ہے اور ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ 5 ماہ قبل پاکستانی فوج کے ہاتھوں بدین سے اغواء ہونے والے غلام نبی جونیجو کو بھی بازیاب کیا گیا ہے۔
جبری اغواء کے شکار سندھیوں کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار مِسنگ پرسنز آف سندھ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی مسنگ پرسنز کو دہشتگردی کے جھوٹے اور من گھڑت کیسز میں ظاہر کرنے کا عمل قابلِ مذمت ہے۔