سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریں7 سالوں سے عقوبت خانوں میں قید خالد نواب کو بازیاب کیا...

7 سالوں سے عقوبت خانوں میں قید خالد نواب کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 7 سالوں سے قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں میں بند خاران کے رہائشی خالد نواب کو بازیاب کیا جائے: لواحقین۔

لواحقین کے مطابق خالد نواب تگاپی کو قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے 7 سال قبل 16 فروری 2013 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے ان کے چھوٹے بھائی مقبول نواب کے ساتھ اغواء کیا تھا۔

جبری اغواء کے 20 دن بعد خالد نواب تگاپی کے چھوٹے بھائی مقبول نواب کو شہید کرکے ان کے لاش کو کراچی میں پھینک دیا گیا جبکہ خالد نواب 7 سال بعد بھی بازیاب نہیں ہو پایا ہے۔

لواحقین نے مزید اپیل کرتے ہوے کہا کہ خالد نواب کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز