Homeخبریں70 برس کا بیٹا 96سالہ ماں کی وفات کا صدمہ برداشت نہ...

70 برس کا بیٹا 96سالہ ماں کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرسکا،خود بھی چل بسا

نوشہرہ (ہمگام نیوز) نوشہرہ میں 70 سالہ بیٹا اپنی 96سالہ والدہ کی وفات کا صدمہ برداشت نہ کرکے خود بھی چل بسا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق سلیم خان خود راولپنڈی میں رہائش پذیر تھا اور اس کی والدہ پہاڑی کٹی خیل کے محلہ ملی خیل میں رہائش پذیرتھی جو گذشتہ روز وفات پاگئی والدہ کی وفات کی خبر ملتے ہی جنازے کا وقت مقرر کیا اور وفات کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خود بھی خالق حقیقی سے جا ملا۔ بیک وقت ماں بیٹے کے جنازے نکلنے پر علاقے میں کہرم مچ گیا ہر انکھ اشکبار تھی۔

Exit mobile version