8سمتبر 2018 کو چاغی سے لاپتہ عبدالروف تاحال بازیاب نہ ہوسکا
کوئٹہ(ہمگام نیوز) عبدالروف ولد حاجی عبدالرزاق کو 8 سمتبر 2018 نے گھر سے فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے امین آباد سے خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا عبدالروف ولد حاجی عبدالرزاق تاحال بازیاب نہ ہوسکے ۔
اطلاعات کے مطابق عبدلروف کو فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 8 ستمبر 2018 رات دو بجے اس کے گھر امین آباد سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق عبدالروف کے لواحقین نے لاپتہ ہونے کی مکمل کوائف تنظیم کے پاس جمع کردی ہے ۔