یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریں8 سے 16 مئی تک بلوچستان بھر میں مکمل لاک ڈائون کا...

8 سے 16 مئی تک بلوچستان بھر میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کی کٹھ پُتلی حکومت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے عیدالفطر کے موقع پر 8 سے 16 مئی تک بلوچستان بھر میں مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق عید الفطر پر 8 مئی سے 16 مئی تک تمام مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز مکمل طور پر بند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، بلڈ بینک، ڈیری، سبزی اور قصائی کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ چاند رات کو چاند رات بازار، جیولری، مہندی، کپڑوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تک تمام تفریحی مقامات، ہوٹلز، پارکس بھی مکمل بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ زیارت، بولان، مولا چٹوک، ہنہ جھیل او کنڈ ملیر جانے والے تمام راستے بند رہیں گے، 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی تاہم پرائیوٹ گاڑیاں و رکشہ 50 فیصد سیٹوں کی سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز