چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریں8 سال تک قابض پاکستانی ٹارچر سیل میں اذیتیں سہنے والے رب...

8 سال تک قابض پاکستانی ٹارچر سیل میں اذیتیں سہنے والے رب نواز لانگو بازیاب ہوگئے

 

منگچر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر سے 8 سال قبل 13 جنوری 2013 کو قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء ہونے والے رب نواز لانگو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

جبری اغواء کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبُک پر بیان جاری کرتے ہوئے رب نواز لانگو کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے بیان میں مزید کہا کہ جبری اغواء کے شکار افراد کی بازیابی کی وجہ سے سالوں سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ پُر امید ہیں کہ حکومت ان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں بھی اپنا کردار ادا کریگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز