Home خبریں 92 فیصد کردوں نے آزادی کے لیے ووٹ ڈالا۔

92 فیصد کردوں نے آزادی کے لیے ووٹ ڈالا۔

0
Election officials count ballots as polls close at a polling center in during the referendum on independence from Iraq in Irbil, Iraq, Monday, Sept. 25, 2017. Iraq's Kurdish region vote in a referendum on whether to secede from Iraq. (AP Photo/Khalid Mohammed)
اربیل(ہمگام نیوز) عراق کے نیم خود مختار کرد علاقے میں کردستان کی آزادی کے سوال پر ہونے والے ریفرنڈم میں 92 فیصد ووٹروں نے عراق سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ یہ بات کردستان میں کرائے جانے والے متنازعہ ریفرنڈم کے دو روز بعد کُرد حکام کی طرف سے نتائج کا سرکاری اعلان کرتے ہوئے بتائی گئی ہے۔ کردستان کے الیکشن کمیشن کے حکام نے علاقائی دارالحکومت اربیل میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کے روز ہونے والے ریفرنڈم میں 33 لاکھ سے زائد ووٹروں نے کُردستان کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس طرح یہ تعداد کُل ڈالے گئے ووٹوں کا 92.73 فیصد بنتی ہے۔ حکام کے مطابق اس ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کی شرح 72.61 فیصد رہی۔

خروج از نسخه موبایل