جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںحب۔ لسبیلہ پریس کلب کے سامنے جبری طور لاپتہ افراد کے لوائقین...

حب۔ لسبیلہ پریس کلب کے سامنے جبری طور لاپتہ افراد کے لوائقین کی جانب سے تین روزہ بوک ہرتالی کیمپ انعقاد کیا گیا ہے۔

لسبیلہ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج لسبیلہ پریس کلب کے سامنے جبری طور لاپتہ افراد کے لوائقین کی جانب سے تین روزہ بوک ہرتالی کیمپ انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ بھوک جنید حمید اور یاسر حمید کی بازیابی کے لیے ان کے اہل خانہ کی طرف سے منعقد کی گئی ہے ۔ یہ علامتی بھوک ہڑتالی تین روز تک جاری رہے گا جبکہ ان لواحقین نے بتایا 12 جنوری بروز اتوار کو 2 بجے کے وقت جبری گمشدگی کے شکار ان افراد کی با حفاظت بازیابی کے حق ایک احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کی بازیابی کو لے ایک ایک ہیش ٹیگ کا بھی اعلان کیا ہے

‎#ReleaseJunaidAndYasirHameed

جو کہ تمام مکاتب فکر کو اس میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی گئی

ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز