یکشنبه, جنوري 19, 2025
Homeخبریںہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

ہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک عمر رسیدہ شخص کو جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جس کی شناخت عطاء اللہ مری کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ میاں کور، پھوڑ کے علاقے کا رہائش پذیر ہے۔

ذرائع کے مطابق عطاء اللہ مری کو دو مہینہ قبل قابض پاکستانی فورسز نے جبراً گمشدہ کردیا تھا جس کے بعد تاحال لاپتہ ہے۔ تاہم، اس کی جبری گمشدگی کی فوری اطلاعات میڈیا پر موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ عطاء اللہ مری شعبے کے لحاظ سے ایک مالدار ہے، مال مویشیاں پالتے اور چراتے ہیں۔

خیال رہے کہ قابض ریاست کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں میڈیا بلیک آؤٹ عائد کردیا گیا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں واقعات اور حادثات کے متعلق خبریں اور رپورٹس بسا اوقات میڈیا پر نشر ہوتے نہیں یا عرصہ گزرنے کے بعد میڈیا پر موصول ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز