دوشنبه, جنوري 20, 2025
Homeخبریںہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

ہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہرنائی کانٹا پراگُو کے مقام سے ایک شخص کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت محمد دین مری ولد لال خان مری کے نام سے ہوئی ہے اور ہرنائی میں مقیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی کے شکار محمد دین مری کے ایک بھائی کو کچھ عرصہ قبل قابض پاکستانی فورسز نے جبراً لاپتہ کردیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔ اب محمد دین مری کو پراگُو ہرنائی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز