دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںسوات، منگورہ میں 2010 سے لاپتہ ہونیوالے دو افراد کی لاشیں برآمد

سوات، منگورہ میں 2010 سے لاپتہ ہونیوالے دو افراد کی لاشیں برآمد

سوات (ہمگام نیوز) سوات کے نواحی علاقے منگورہ میں دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں لاشوں کے برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اتوار کو سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کے نواحی علاقے منگورہ میں 2010 سے لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقتولین کو قتل کرنے کے بعد دفنا دیا گیا تھا مقتولین کی لاشیں گرفتار ملزم کے انکشافات کے بعد برآمد کی گئیں۔ لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خو ف و ہراس پھیل گیا اور فضا سوگوار رہی۔ یاد رہے کہ دونوں افراد 2010 میں لاپتہ ہوگئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز