پنجشنبه, جنوري 30, 2025
Homeخبریںجبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5713 دن ہوگئے۔

جبری لاپتہ افراد شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5713 دن ہوگئے۔

شال (ہمگام نیوز) اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او کے سابقہ چیئرمین مہراب مری بلوچ نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما نے کیمپ اگر اظہار یکجہتی کی۔وی بی ایم پی کے وائس چیر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ظلم و بربریت جبر تشدد جب حد سے تجاوز کر جائے انسان اپنی ہی دھرتی پر پر دیسی کہلائے انقلاب کی رنگین خوابوں کو غلامی کے طوق پہنائے جائیں پھولوں کی تھالی کانٹوں سے بھر دی جائے بنی نوع انسان فرعونیت پر اتر آئے چراغوں کو جب گل کر کے اُن پر خون کی نہریں بہادری جائیں ظلمت کے گردات میں جینے کا حق بھی جواب دے تو آفتاب کی تشریف آوری سے انقلاب کی ایک تو ید جاگ اُٹھتی ہے۔ معصوم دجالوں چہرے جو کسمپرسی دبے بسی کی کش مکش میں مبتلا تھے۔ انقلاب نے جوش میں مظلوموں کی چیخے مجاہدوں کی للکار میں مل جائے تو پوری دھرتی کا نقشہ ہی بدل جاتا ہے۔

یہ انقلاب ایک سیلاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے جو اپنے ساتھ پر ظلم کو بہا کر لے جاتا ہے کہنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کوئی تو میں اس وقت کامیاب و کامران نہیں ہوتیں جب تک وہ ظلم و تشدد، غلامی کے ماحول و گرداب سے نکل کر شعوری آزادی کی طرف راغب نہ ہوں

ماما قدیر بلوچ کے کہا کہ اسلامی ریاست کہلانے والے ملک کے حکمران کس طرح ایک مظلوم قوم پر ظ جبر کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ جو کسی طرح اس ملک کے وہ تمام ادار ے خواہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے علم دو سے منسلک ہوں سب کے سب ہتھ دھو کر اس دھرتی کے پیچھے پڑے ہیں ۔ لیکن انسان کو دکھ تب ہوتا ہے جب اسے اپنوں کی چھری سے زخم ملا ہو جن کے زخم تو کچھ عرصے میں دھل جاتے ہیں پر ان کے نشان باقی رہ جاتے ہیں۔ زخم بندوق اور تلوار سے بھی دیا جاتا ہے تو اتنے ہی گہرے ناسور زبان اور انسان کے لیے سے بھی عطا کیے جاتے جن کا اثر کیمیائی ہتھیاروں سے کئی گنا زیادہ اور دیر پا ہوتا ہے۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ وفاقی میڈیا کی یا خار بلوچستان مگر کچھلے کچھ عرصے سے ہمیں وفاتی مینڈیا کے طور طریقے ڈھنگ اور ہر خبر سے بارود کی بو آتی محسوس ہو رہی ہے۔

جو وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ ہو آتی حسوس ہو رہی ہے جو وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ پورے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز