شال(ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کل ضلع چاغی کے مقام سالار میں صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک سڑک پر ناکہ لگا کر سویلین گاڑیوں میں سفر کرنے والے چند ایک مشتبہ افراد کی چیکنگ کی۔ ہمارے سرمچار بلوچ عوام کی خدمت اور بلوچ وسائل کی دفاع میں ہمہ وقت تیار ہیں۔ بلوچ قوم کی وسیع تر مفاد میں قابض دشمن کے ناپاک عزائم اور ان کے استحصالی منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے سرمچار بلوچستان کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ چاغی سالار میں جاری سنیپ چیکنگ بلوچ وسائل کی قابض فورسز کے ہاتھوں استحصال کو روکنے کی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جنگ بلوچستان کی مکمل آزادی اور قابض فورسز کی بلوچ سرزمین سے انخلا تک جاری رہے گی۔


