خضدار (ہمگام نیوز) خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد نے لیویز تھانے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، گیٹ کو دھماکے میں تباہ کردیا گیا۔
گذشتہ روز مسلح افراد نے کرخ لیویز تھانے پر حملہ کیا جہاں فورسز اور مسلح افراد میں صبح تک شدید جھڑپیں جاری رہیں۔ اس دوران حملہ آوروں نے تھانے کے مرکزی گیٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق تھانے میں سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کے اہلکار بھی موجود تھے جبکہ فوج کی جانب سے بھی علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام نے تاحال حملے اور نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔
دریں اثناء کرخ ہی کے علاقے میں کوئٹہ کراچی روٹ پر ایک مرکزی پل کو مسلح افراد نے بھاری مشنری سے تباہ کردیا ہے جس کے بعد تاحال روٹ پر آمد و رفت مت
اثر ہے۔


