سوراب (ہمگام نیوز) سوراب میں دھرنے کے شرکا پر ریاستی اداروں کے پالے ہوے ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ ہم متعلقہ اداروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اگر کسی بھی فرد کو مزید نقصان پہنچا، تو اس کا تمام تر ذمہ دار سوراب کی انتظامیہ پر ہوگی۔ سوراب کے عوام سے ہماری اپیل ہے کہ وہ بڑی تعداد میں دھرنا گاہ پہنچیں، کیونکہ خدشہ ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ کے لوگ دوبارہ حملہ آور ہو سکتے ہیں۔ ان حالات میں سوراب کے عوام کو جہانزیب بلوچ کی فیملی کے ساتھ دینا ہو گا، تاکہ ریاستی اداروں کی ظلم و زیادتی کے خلاف ایک مضبوط پیغام دیا جا سکے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی سوراب زون