خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار کرخ کے ونگو کے مقام پر خضدار،شہداد کوٹ شاہراہ پر مسافر بس روڈ حادثہ کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور ھلاک خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
جنھیں کرخ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جہاں ھلاک ہونے والے شخص کی شناخت نصیر احمد ولد غوث بخش کوچ ڈرائیور قوم سناڑی ساکن سوراب اور زخمیوں کی شناخت
خدا بخش ولد گل محمد قوم سناڑی ، سعید احمد ولد خدا بخش ،
مقبول احمد ولد غلام سرور ،
عرفان علی ولد غلام سرور ،
عمر خان ولد غلام سرور ساکنہ خضدار اور پانچ دیگر خواتین بچوں کے نا م سے ہوگیا ہے ۔