سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکیچ قابض پاکستانی فورسز قافلے اور پیدل اہلکاروں کو بم حملوں میں...

کیچ قابض پاکستانی فورسز قافلے اور پیدل اہلکاروں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا

کیچ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ ، بلیدہ زیردان اور زامران میں نامعلوم افراد نے دھاکہ خیز مواد کے زریعے پاکستانی فورسز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو بلیدہ زیردان میں اس وقت بم کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کلئرینس میں مصروف تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کے ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

دوسرا بم حملہ فورسز قافلے کو زامران میں نشانہ بناکر کیاگیا بتایا جارہاہے کہ بم کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہوگئی ہے ،جس میں سوار اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔

دونوں حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،مگر اس سے پہلے ایسے حملوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند قبول کرتے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز