قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں زید ولد عابد خان سکنہ کوئٹہ سریاب ملز کالونی اور اعجاز ولد خدابخش سکنہ قلات منگچر نامی دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ مذکورہ افراد کو 12 اپریل 2025 کو پاکستانی فورسز نے ایک ساتھ حراست میں لیا اور اس کے بعد جبری لاپتہ کر دیا۔
اس طرح ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی گوپٹ سے ایف سی کے اہلکاروں نے لیویز اہلکار نواز علی ولد ستار بگٹی کو جبری کردیا۔
ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار اپنا ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر کی طرف جارہا تھا جہاں سے ایف سی اہلکاروں نے اسے جبری لاپتہ کردیا ۔