کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے مند بلو میں اکبر آسکانی کے کیمپ پر دستی بم اور راکٹوں سے حملہ کیا حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ خود الیکشن مہم میں سرگرم تھا اس کے علاوہ تمپ میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سنائپر رائفل سے نشانہ بناکر ہلاک کر دیا اور کیمپ پر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ بالگتر کے علاقے نغی میں ایف ڈبلیو او کے ایک ڈمپر پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچایاترجمان نے کہا کہ ہماری کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی