تربت ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بلیدہ گلی سے تعلق رکھنے والے عمر جان ولد حسن نامی نوجوان کو آج نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا جب وہ حسب معمول صبح اپنے گھر سے نکلا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد اطلاعات ملیں کہ اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جایا گیا ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ عمر جان کا کسی سے کوئی ذاتی یا خاندانی دشمنی نہیں یے۔ اور وہ ایک پُرامن شہری کے طور پر اپنے روزگار پر آتے جاتے تھے۔
یاد رہے تربت سے تین دن کے دوران یہ تیسرا نوجوان ہے جسے مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے ۔