شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت، قابض پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ، دو سرمچار...

تربت، قابض پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ، دو سرمچار شہید

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں آج صبح قابض پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو بلوچ سرمچار شہید ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہداء کی شناخت امجد ولد بشام ساکن کولواہی بازار آپسر اور صبر اللہ ولد یار محمد کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ جھڑپ کے دوران فورسز کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی تصدیق قابض فورسز نے کی ہے۔

جھڑپ کی ایک ڈرون فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کا ڈرون کے ذریعے پیچھا کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی سرمچار ایک تنگ گلی میں داخل ہوئے دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں دونوں بلوچ سرمچار موقع پر شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز