پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے بونستان میں گزشتہ شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔
ذرئع کے مطابق دھماکہ رات تقریباً تین بجے روڈ کے کنارے ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وسیم کشانی کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔