مچھ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مچھ کے علاقے آب گم کے مقام پر مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حملہ مچھ کے علاقے آب گم کے مقام پر جعفر ایکسپریس ٹرین پر اس وقت ہوا جب موقع پر ریلوے حکام کی گشتی ٹیم ٹریک کی جانچ کر رہی تھی۔ ٹرین کوئٹہ سے پشاور کی جانب جارہا تھا۔ حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد واقعے کے مقام پر سکیورٹی فورسز و دیگر اداروں کی بھاری نفری پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ریلوے کے حکام بھی شامل ہیں۔