سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ہمگا م نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے پنجگور اور بالگتر کے درمیانی علاقے لشکران کور میں (ایف ڈبلیو او) اور فورسز کے قافلے پر حملے کرکے ان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا حملے میں گوادر کاشغر سڑک پر کام کرنے والے ایف ڈبلیواو کی ایک وین گاڑی کو نقصان پہنچاکر اس میں سوار چارانجینئروں کو ہلاک کیا حملے میں فورسز کی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیاترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز