تل ابیب (ہمگام نیوز) اسرائیلی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایران میں بلوچ، کرد بہائی اور اہوازیوں کو ایران کے ہاتھوں دہائیوں سے منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بہائی، کرد، بلوچ، اور اہوازی عرب ایران میں دہائیوں سے منظم ظلم و ستم کا شکار رہے ہیں۔
عالمی سطح پر ایک طاقتور ریاست اسرائیلی وزارت خارجہ کا اپنے آفیشل ایکس پر اس طرح خیالات کا اظہار کرنا یقیناً فری بلوچستان موومنٹ کی عالمی سطح پر منظم اور مضبوط سفارتکاری کا نتیجہ ہے اور یہ چیز تمام بلوچ شہداء کی قربانیوں اور لامتناہی جدوجہد کا نتیجہ بھی ہے۔
دریں اثناء تاریخ میں پہلی بار اسرائیل نے بلوچستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں شامل کرلیا ہے، اسرائیل کے وزیر خارجہ نے بلوچ، کرد، بہائی، اہواز اقوام کا نام لیکر آفیشل پیج پر پوسٹ کیا ہے۔
انہوں نے بلوچستان ، کردستان ، اہواز اور بہائی علاقوں میں ایران کے ہاتھوں اجتماعی گرفتاریاں، تشدد، پھانسیوں کا بھی ذکر کیا جہاں آئے روز ایرانی قابض افواج تمام عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھ اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ مسراد ہاتز (Misrad HaHutz) نے ایک ایسے وقت میں ایکس پر اپنا پیغام پوسٹ کر دیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اس لڑائی میں ابتک اسرائیل نے ایران کے درجنوں فوجی افسران کو ہلاک کیا ہے 9 کے قریب سائنسدانوں کو بھی اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔















