شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال اور کھڈ کوچہ میں دوافراد قتل، ڈیرہ مراد جمالی میں خاتون...

شال اور کھڈ کوچہ میں دوافراد قتل، ڈیرہ مراد جمالی میں خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی 

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال سبزل روڈ نزد کلی شاھوزئی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد بلال نامی ایک شخص جاں بحق ہوا ،میت ایدھی ایمبولینس کے زریعے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب کھڈکوچہ کے علاقے ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب سے ایک مخبوط الحواس شخص کی لاش برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کے سر میں گولی مار کر اسے ہلاک کردیا ہے ۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیویز انتظامیہ کھڈکوچہ کی جانب سےمزید تحقیقات جاری ہیں۔

دریں اثناء ڈیرہ مرادجمالی میں واقعہ پٹ فیڈر پل کے قریب مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،جس کے نتیجے میں ایک خاتون ھلاک ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز