شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںقلات: مسلح افراد کا حملہ، استحصالی کمپنی کی مشینری ناکارہ

قلات: مسلح افراد کا حملہ، استحصالی کمپنی کی مشینری ناکارہ

قلات (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر، ڈور کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی استحصالی کمپنی پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ روڑ کی تعمیر پر مامور مشینری کو بنایا گیا۔ مسلح افراد نے ڈوزر، ٹینکر اور دیگر گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہو گئے اور انجن مکمل طور پر ناکارہ بنا دیے گئے۔

یاد رہے کہ مذکورہ استحصالی پروجیکٹ قابض پاکستانی فرنٹیئر کور کی سرپرستی میں جاری ہے۔

 بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پہلے بھی اس نوعیت کے منصوبوں کو نوآبادیاتی استحصال کی علامت قرار دے کر نشانہ بناتی رہی ہیں، تاہم اس حالیہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز