شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے قابض پاکستانی فورسز خفیہ اداروں نے رواں مہینے 22 تاریخ کو مستونگ کلی دتو سے تعلق رکھنے والے طالبعلم غلام علی بلوچ ولد شہید عبدالحکیم بلوچ نامی نوجوان کو شال جناح ٹاؤن میں انکے رشتہ دار عبدالنبی ساسولی کے گھر سے بغیر وارنٹ حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کیئے جارہے ہیں۔
اہل خانہ نے حکومت، عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کی بحفاظت بازیابی کیلے قدم اٹھائیں۔


