یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںشال قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق

شال قمبرانی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ دو افراد جاں بحق

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک کی شناخت 30 سالہ شبیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ بھاگ کے نام سے ہواہے ،جبکہ دوسرا شخص تاحال نامعلوم ہے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ چھیپا بلوچستان کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

تاحال فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز