شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی ،سوراب ،جھاؤ اور مستونگ میں پاکستانی فوج کے کیمپ اور پہاڑی سلسلوں میں ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں فوجی کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوشکی کے پہاڑی سلسلے دوسئے، مُنجرو، ہژدہ خول، محمدی سمیت گوربرات، بڈو ڈھور اور شور پارود کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں ۔
دوسری جانب سوراب اور گرد و نواح میں آج صبح پاکستانی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا۔
واضح رہے گزشتہ رات فورسز کے کیمپ کے سامنے جاری ناکہ پر موجود اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ۔اس دوران فورسز نے حملہ آوروں کو گھیرنے کی کوشش کی، جس پر جھڑپ شروع ہوا ۔
علاوہ ازیں آواران کے علاقے جھاؤ میں بھی پاکستانی فوج کی جانب سے زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے۔
اس طرح مستونگ کے علاقے اسپلنجی اور گرد و نواح میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے فورسز کی نقل و حرکت جاری ہے جس میں ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں ۔


