شال ،چمن (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال اور چمن میں دو نوجوان قتل۔شال کے نواحی علاقے تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں قمبرانی روڈ پر غفور ٹائون میں ایک شخص نے اپنے بھانجے غلام قادر کو گھر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ نعش ہسپتال منتقل کردیاگیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب چمن میں
بچےکو تپھڑمارنے والے تندورمالک کو بچے کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،
بتایا جارہاہے کہ مقتول تندور کے مالک ہمسایہ ملک افغانستان کے غزنی کے رہائشی ہے۔


