جنتلی ( ہمگام نیوز ) قابض پاکستان کا میزائل تجربہ ڈیر غازی خان سے سے فائر کیا گیا میزائل کوہلو اور ڈیرا بگٹی کے سرحدی علاقے جنتلی سر لوپ میں آ کر گرا، تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ، کیوں لوگوں کو پہلے ہی مقامی انتظامیہ نے علاقہ سے بیدخل کردیاتھا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ نے پہلے سے لوگوں کو زبردستی علاقہ سے نکال کر علاقہ خالی کر کے لوگوں کو بے گھر کردیا تھا ،لوگ پریشان تھے کہ کیا ہونے والا ہے ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پاکستانی قابض ریاست کو کوئی بھی میزائل ٹیسٹ کرنا ہو یا توپ گولے برسانا ہو وہ مقبوضہ بلوچستان کے لوگوں کو وہاں سے بیدخل کرکے کر لیتے ہیں ۔


