شمالی وزیر ستان ( ہمگام نیوز ) خیبرپختونخوا کے علاقہ شمالی وزیرستان، شوال واچہ نالہ کے مقام پر محکمہ انسداد دہشت گردی ٹی ٹی پی کے دہشتگرد کارندوں نے جعلی مقابلے میں 8 زیر حراست افراد کو قتل کردیا ۔
حسب سابق سی ٹی ڈی ترجمان نے دعوی کیاہے کہ مزکورہ افراد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں واچہ نالہ کے مقام پر باڑ کاٹنے کی کوشش کی۔اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 8 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے بعض افراد کی لاشیں ٹی ٹی پی کے افراد واپس افغانستان لے گئے، جبکہ باقی لاشیں پاکستانی حدود میں سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں موجود ہیں۔


