سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںاسلام آباد بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا دھرنا 13ویں روز...

اسلام آباد بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا دھرنا 13ویں روز بھی جاری

اسلام آباد( ہمگام نیوز ) اسلام آباد میں جبری طور پر لاپتہ افراد اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے گرفتار رہنماؤں کے اہل خانہ کا پُرامن دھرنا اتوار کو مسلسل 13ویں روز بھی جاری رہا۔

پاکستانی حکام نے دھرنے کو عوامی نظروں سے اوجھل کرنے اور احتجاج کو محدود کرنے کی کوششیں مزید تیز کر دی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے دھرنے کے مقام کے گرد بسیں کھڑی کر کے اطراف کا منظر بلاک کر دیا، جبکہ نگرانی کے لیے وردی اور سادہ لباس اہلکاروں کی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔ ان اہلکاروں کی جانب سے دھرنے کے شرکاء، خاص طور پر طلبہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور فوٹیج بنائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جسے مظاہرین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

دھرنے میں شریک اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حکومتی دباؤ اور نگرانی کے باوجود وہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آج کے دن گوادر میں منعقدہ تاریخی بلوچ راجی موچی (بلوچ قومی اجتماع) کو بھی ایک سال مکمل ہوا، جو بلوچ عوام کے لیے اتحاد اور مزاحمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر دھرنے میں موجود اہل خانہ نے شہداء کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بلوچ قومی اجتماع سے متعلق اپنے تاثرات اور یادیں شرکاء کے ساتھ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز